لغوی اعتبار سے فضائل،فضیلت کی جمع ہے۔اس کے معنی اضافہ اور زیادتی کے ہیں۔اصطلاحی طور پر فضائل سے مراد اچھی خصلتیں اور پسندیدہ عادات ہیں۔
لغوی طور پر مناقب،منقبت کی جمع ہے۔اس کے معنی خوبی اور فضیلت کے ہیں ۔منقبت کے معنی فخر بھی کیے جاتے ہیں اور بعض اہل زبان اس کے معنی ہنروستودگی کرتے ہیں۔بہرحال اس کے معنی میں اچھے پہلو کا خیال رکھا گیا ہے۔اس کے برعکس برے پہلو کو مثلبۃ کہتے ہیں جس کی جمع مثالب ہے۔