Defending Sahaba


مناقبِ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ



سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ

غزوہ خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ:

" لَأُعْطِيَنَّ هَذِهِ الرَّايَةَ غَدًا رَجُلًا يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ , يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ"

کل میں جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا جس کے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول بھی اسے عزیز رکھتے ہیں۔

(اگلے روز یہ پرچم سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو عطا کیا گہا۔ سبحان اللہ)

صحیح بخاری؛ 4210

فاتح قادسیہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ:

رسول اللہ ﷺنے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي

”تم میرے پاس ایسے ہو جیسے ہارون علیہ السلام تھے، موسیٰ علیہ السلام کے پاس مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔“

(اس حدیث سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا عظیم الشان ہونا ثابت ہوتا ہے، لیکن یادرہے اس کا خلافت سے کچھ تعلق نہیں۔)

المستدرک علی الصحیحین للحاکم ؛ 6172، وسندہ حسن

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

قسم ہے اس کی جس نے دانہ چیرا (پھر اس نے گھاس اگائی) اور جان بنائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے عہد کیا تھا کہ

" لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِق "

”نہیں محبت رکھے گا مجھ سے مگر مومن اور نہیں دشمنی رکھے گا مجھ سے مگر منافق۔“

سنن ابنِ ماجہ ؛ رقم:22، وسندہ حسن

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابوبکر، عمر، علی، عثمان، طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم تھے اس کا پتھر ہلا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"اهْدَأْ فَمَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ"

تھم جا اے حرا! تیرے اوپر کوئی نہیں مگر نبی یا صدیق یا شہید ۔

صحیح مسلم ؛ رقم:6247

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَفْضَلَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ

ہم یہ باتیں کیا کرتے تھے کہ اہلِ مدینہ میں سب سے زیادہ فضیلت کے حامل سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں۔

فضائل الصحابة لاحمد بن حنبل ؛ رقم:1033