یہاں پر موجود تمام کُتب تحقیقی مقاصد کے لیے مہیا کی گئی ہیں، جنھیں آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ کسی بھی کتاب کے تمام تر مواد سے انتظامیہ کا متفق ہونا لازم نہیں ہے۔
آئینہ ایام تاریخ‘ ایک ایسی کتاب ہے جس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے لے کر واقعہ کربلا تک کے تمام چیدہ چیدہ واقعات کو غیر جانبداری اور صحت و سند کے ساتھ بیان کر کے ان تمام لوگوں کا مسکت جواب پیش کیا گیا ہے جو حب اہل بیت کے جام شیریں میں نفرت صحابہ کرام کازہر گھولنے میں مصروف ہیں۔
اس کتاب میں قاری ظہور احمد فیضی کی کتاب الاحادیث الموضوعۃ فی فضائل معاویہ کا تنقیدی و تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
اس کتابچے کا پس منظر یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ’ہجری سال نو مبارک‘ کے حوالے اہم باتیں ارشاد فرمائیں۔ پھر ’سانحہ کربلاکا تاریخی پس منظر‘ کے عنوان سے خطاب کیااس کے بعدواقعات کربلا کے ضمن میں حضرت محمد باقر سے مروی ایک روایت کا ترجمہ بھی شائع کیا گیا تھا۔ یہ کتابچہ در اصل ان تینوں کی یکجا صورت ہے۔
ہ کتاب یکم اکتوبر 1955 کو میر پور (آزاد کشمیر) کے مقام پر شیعہ کے ساتھ بعنوان "قاتلانِ حسین" طے کیے جانے والے مناظرے سے متعلق ہے۔
مودودی صاحب کی کتاب "خلافت و ملوکیت" نے صحابیت کے قصر رفیع میں جو نقب زنی کی ہے خصوصاً حضرت عثمان و معاویہ رضی اللہ عنہم کا جو کردار اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے، وہ لائق مذمت ہے۔ ان کی اس کتاب کی تردید میں اگرچہ متعدد کتابیں اور مضامین شائع ہو چکے ہیں لیکن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی زیر تبصرہ کاوش بعض حیثیتوں سے انفرادیت کی حامل ہے۔
زیر نظر کتاب میں مقام صحابہ پر گفتگو کی گئی ہے۔یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہمارے زمانہ میں عرصہ سے معرکہ بحث و جدال بنا ہوا ہے۔ اہل تشیع اور اہل سنت کے علاوہ خود اہل سنت کے مختلف گروہوں نے اس میں افراط و تفریط اختیار کی ہوئی ہے اور مستشرقانہ تحقیق کی وباء عام سے اس میں اور شدت پیدا کی ہے۔ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں اس موضوع پر محققانہ اور ناصحانہ گفتگو کی ہے اور مسئلہ کے بہت سے پہلوؤں پر منفرد انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب میں آپ کو علم، عقل اور محبت کا وہ حسین امتزاج ملے گا جو اہل سنت کی نمایاں خصوصیت ہے۔
ایک قیمتی کتاب جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے مقام و مرتبے کو دلائل سے بیان کیا گیا ہے نیز مختلف شکوک و شبہات کا بھی ازالہ کیا گیا ہے۔
امیر المؤمنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی 489 احادیث کا مجموعہ جنھیں مفتی محمد کریم خاں سندرانی نے مختلف کُتبِ احادیث سے اکھٹا کیا ہے۔