ان دنوں مرویات اہل بیت کا مطالعہ چل رہا ہے تو سوچاکچھ فوائد احباب کے نذر بھی کرتا جاوں۔ تقریبا تمام اہل بیت نے اصحاب پاک رسول ﷺ سے روایات لی ہیں۔ ملاحظہ ہو :
1۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
آپ نے سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا مقداد بن اسودرضی اللہ عنہم روایت لی ہے۔
2۔ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ
آپ نے صحابہ میں سے سیدہ ہند بن ابی خالہ رضی اللہ عنہا سے روایت لی ہے۔
3۔ سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
آپ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، اورہند بن ابی ہالہ سےروایت لی ہے۔
4۔ محمد بن علی بن ابی طالب، ابن الحنفیہ،
آپ نے سیدنا عثمان بن عفان، عبد اللہ بن عباس، عمار بن یاسر، معاویہ بن ابی سفیان اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے روایت لی ہے۔
5۔ فاطمہ بنت علی بن ابی طالب فاطمہ صغری
آپ نے سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت لی ہے۔
6۔ زید بن حسن بن علی بن ابی طالب
آپ نے سیدنا جابر بن عبد اللہ اور سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت لی ہے۔
7۔ زین العابدین
انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس، مسور بن مخرمہ، ابورافع مولی النبی، ابوہریرہ، زینب بنت ابی سلمہ ربیبۃ النبیﷺ، صفیہ بنت حیی، امی عائشہ اور ام المومنین سیدہ ام سلمہ ر ضی اللہ عنہم اجمعین سے روایت بیان کی ہے۔
8۔ فاطمہ بنت حسین، اخت زین العابدین
آپ سیدہ عائشہ ، سیدنا عبد اللہ بن عباس سے روایت بیان کرتی ہیں اور سیدنا بلال سے مرسلا روایت بیان کرتی ہیں۔
9۔ حسن بن محمد بن علی بن ابی طالب
آپ نے سیدنا جابر بن عبد اللہ، سلمہ بن اکوع،عبد اللہ بن عباس، ابوسعید خدری، ابوہریرہ اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے روایت کی ہے۔
10۔ ابراہیم بن ابن الحنفیہ
آپ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں۔
11۔ محمد بن عمرو بن حسن بن ابی طالب
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں۔
12۔ امام باقر
آپ سیدنا انس بن مالک، جابربن عبد اللہ،سمرہ بن جندب، عبد اللہ بن عباس، عبد اللہ بن عمر بن خطاب، ابوسعید خدری، ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اجمعین اور سیدہ عائشہ و ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں۔
نوٹ : یہ تمام صحابہ وہ ہیں، جن کو شیعہ لوگ عموما اور سیدہ عائشہ، سیدہ ام سلمہ ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ کو بہ طور خاص تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اللہ کریم ان کو ہدایت نصیب فرمائے اور اہل بیت کے اصل رستے پہ چلنے کی توفیق دے۔